حکومت آئی ایم ایف سے مزید غلامی پر بات کر رہی ہے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اگلی قسط پر نہیں بلکہ مزید غلامی پر بات کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی قرض ٹرم شیٹ مسترد کرتے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے کی ایما پر قومی اداروں کی نجکاری قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے اگلی قسط پر نہیں بلکہ مزید غلامی پر مذاکرات کر رہی ہے۔ اداروں کی نجکاری کو ملک کے لیے مناسب نہیں سمجھتے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ہزار 22 ارب روپے پر پہنچ گیا

سراج الحق نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کے خلاف ہے۔

فلسطین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے قتل عام پر نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں