پی ایس ایل 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی۔
پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے سینیٹ کیلئےامیدواروں کےنام فائنل
کراچی میں کھیلے جارہے ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔
مارٹن گپٹل 56، آغا سلمان 31،ایلکس ہیلز اور شاداب خان نے 23 ،23 رنز کی اننگز کھیلی ، اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بنا پائی۔
ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان
محمد عامر اور عقیل حسین نے 2،2 جبکہ محمد وسیم ،ابراراحمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی آخری 6 وکٹیں صرف 43 رنز کے اضافے سے گریں ۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 135 رنز پر آئوٹ ہوگئی،عمیر یوسف 50،عقیل حسین 31، محمد عامر 23 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔عماد وسیم نے 3،نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،عبید مکوئی ، حنین شاہ اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ڈیزل 1.77 روپے سستا، پٹرول کی قیمت برقرار
دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا مقابلہ آج ہوگا،پاکستان سپرلیگ 9کا فائنل 18مارچ کو کھیلاجائےگا۔