موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، شاہد خاقان عباسی

shahid khaqaan abbasi

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پرانگلیاں اٹھ گئی ہیں،پریشان کن ماحول ہے، ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، معاملات حل کرناہوں گے،شہبازشریف کوملکی مسائل کے حل کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرناہوگی۔

اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہوتے تو آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرتا اور ڈیفالٹ کر جاتے، مفتاح اسماعیل

شاہدخاقان عباسی کاکہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت بنائیں گے، جس کیلئے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں،بہت سے دوست نئی سیاسی جماعت کا حصہ بنناچاہتے ہیں،نئی سیاسی جماعت وراثتی پارٹی نہیں ہوگی،مجھے نئی پارٹی کاصدربننے کاشوق نہیں،مفتاح اسماعیل صدربن جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ای سی سی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے تومعاملات نہیں چلیں گے،شہبازشریف کوای سی سی اجلاس کی خود صدارت کرناہوگی، سپریم کورٹ کو موجودہ الیکشن کے معاملات دیکھناہوں گے،الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے پاس ازخود نوٹس لینے کے اختیارات ہیں۔

مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا،معاملات حل کرناہوں گے،الیکشن پر انگلیاں اٹھ گئی ہیں،پریشان کن ماحول ہے،سیاسی انتشاررہا تو معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،آج ملک کواتفاق کی ضرورت ہے۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، وزیر اعظم شہبازشریف کوملکی مسائل کے حل کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرناہوگی۔


متعلقہ خبریں