وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔
یواے ای منتقلی کے بعد عثمان خان قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہ رہے
وزیراعظم شہباز شریف نے نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل تک پابندی عائد کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاءکی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فی الفور کمیٹی قائم کی جائے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ، منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی
انہوں نے واضح کیا کہ منافع خوری کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کومبارکباد پیش کرتا ہوں ،آج اپنی کارکردگی کے حوالے سے کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں ،ہم قوم کی خدمت کیلئےمنتخب ہوئے ہیں ،ہم سب ملکر پاکستان کی نئے ولولے اور عزم سے خدمت کریں۔
8فروری کو قوم نے مینڈیٹ تقسیم کر کے دیا ہے ،ہمیں سب کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہو گا ،ہمیں ملکر خدمت کی طرف قدم اٹھانا ہو گا،پچھلے 16ماہ کی کارکردگی پورے ملک نے دیکھی۔
کراچی ،رمضان المبارک میں سکولوں اور کالجوں کے اوقات کارجاری
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 16ماہ کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا ،ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا،وقت ضائع کیے بغیر ہمیں منزل کی طرف جانا ہے جس کا انتظار قوم کر رہی ہے ۔
حکومت نے 12ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے ،ہم بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد میں اربوں روپے تقسیم کر رہے ہیں ،اس وقت ملک کاسب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے ،رمضان المبارک میں اشیا ء کی قیمتوں کوکنٹرول کرنا ہمارا پہلا امتحان ہے۔
غریب کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہم نے پوری کوشش کرنی ہے ،غریب آدمی مہنگائی سے پس گیا ہے ،سالانہ 500ارب روپے بجلی کی مد میں چوری ہوتے ہیں اس میں غریب کا کیا قصور؟اشرافیہ کو جو سبسڈی دی جا رہی ہیں اس کا کیا جواز ہے ؟
سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی،الیکشن کمیشن
بجلی کے بلوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جارہاہے،ان کا کیا قصور ہے؟اشرافیہ کی سبسڈی جتنی جلدی ختم کریں اتنا اس قوم کا بھلا ہو گا ،گیس اور بجلی کا گردشی قرضہ5کھرب روپے تک جا پہنچا ہے ۔
باتیں کی جاتی ہیں مگر عمل نہیں کیا جاتا ،جنکو کے پاور پلانٹ بند کر دیں تو بڑی بچت ہو گی ،اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ سرکار تنخواہیں بھی ادھار لے کر دے رہی ہے ،آپ نے آج ذمہ داری سنبھالی ہے ، ہمیں ہمالیہ نما چیلنجز آنے ہیں۔
ہم نے آپس کی جنگیں نہیں ، مہنگائی ، غربت اور کرپشن کیخلاف مل کر جنگ لڑنی ہے ،ایف بی آر 100روپے ٹیکس اکٹھا کرتا ہے تو 300غائب ہو جاتا ہے ،اگر ایک ارب روپے ٹیکس جمع ہو تو 3ارب غائب ہو جاتا ہے ،اربوں روپے ٹیکس چوری ہوتا ہے ،اس حالت میں معاشی تباہی نہیں ہو گی تو کیا ہو گا ؟
رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری
انہوں نے مزید کہا کہ میں تو ٹیکسوں میں کمی کا حامی ہوں ،اب یا کبھی نہیں کا مرحلہ آ گیا ہے ،اب ذمہ داری ہماری ہے ، قوم نے ہمیں ذمہ دار ٹھہرانا ہے ،وہی قومیں کامیاب ہوئی ہیں جنہوں نے کامیابی کا عزم کیا تھا۔
ہمارے پاس بہت محدود وسائل ہیں ، وہ ہمیں اکٹھے کرنے ہیں،اب غربت کےخاتمے اور کشکول توڑنے کا وقت آگیاہے،مہنگائی اور کرپشن کےخلاف سب کو ملکر جنگ لڑنی ہے،ترقی اور خوشحالی کیلئے ایس آئی ایف سی موثر نظام ہے۔
شمالی وزیرستان ،قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت
برادر ملک کے سفیر کو ملا تو واضح کہا قرض کی نہیں سرمایہ کاری کی بات کروں گا ، آج ہی ائیرپورٹس کو آوٹ سورس کرنا ہے ،پی آئی اے کے حوالے سے نگران حکومت نے بہت اچھا کام کیا ،840ارب روپے صرف پی آئی اے کا خسارہ ہے ۔ اگر آپ کے پاس 840ارب روپے ہوں تو اسپتالوں کا جال بچھایا جا سکتا ہے ،اب ایٹی بائیو ٹک سے کام نہیں چلے گا ، آپریشن کرنا ہو گا۔