سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی

cement

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 7 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1248 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.29فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1251 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

7 مارچ کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1205 روپے تھی۔

شمالی وزیرستان ،قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1225، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1286، فیصل آباد 1250، سرگودھا1242، ملتان 1266، بہاولپور 1280، پشاور 1250، بنوں 1200، کراچی 1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1197 روپے ریکارڈکی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں