رمضان المبارک ، سعودی عرب میں قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

سعودی عرب قیدی

 رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جس میں ایسے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کیا گیا ہے جو سرکاری حق کے زمرے میں قید کاٹ رہے ہیں۔

دنیا بھر کی جیلوں میں کتنے ہزار پاکستانی قید ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے قیدیوں کی رہائی اور ان کے گھروں میں واپسی کے امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کے اس ہمدردانہ اور انسان دوست فیصلے سے رہا ہونے والے افراد کے دلوں پر گہرا اثر پڑے گا ، شاہی فرمان کا اطلاق ملکی اور غیر ملکی قیدیوں پر یکساں طور پر ہو گا۔


متعلقہ خبریں