وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے۔
لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر کام کرتے دیکھ کر بہت فخر ہوتا ہے۔ خواتین کےلیے ایک دن مختص نہیں ہوتا ہے، میں ہر خاتون کو سلام پیش کرتی ہوں اور اس کی قدر کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے سیفٹی ایپ متعارف کرائی ہے،اسکولز،کالجز،یونیورسٹیزاور ہرجگہ ایپ کا استعمال ہوسکے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے بھی اپنا آپ منوانے میں 12سال لگ گئے،ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے معاشرے میں شکایات کرنے پرپابندیاں خاتون پر ہی لگتی ہیں۔
خواتین ڈے کے موقع پر مریم نواز نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کا کوٹہ 10 سے 15 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو بلا سود قرضےدیں گے، میں خواتین کیلئےانٹرن شپ پروگرام شروع کرناچاہتی ہوں، خواتین کو بائیکس دینا چاہتی ہوں۔
بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی، یہاں کے بہادر لوگوں پر فخر ہے، آرمی چیف
ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے بہادر بنا دیا، اس سے قبل ان سے لمز کے طلبہ و طالبات نے ملاقات کی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ پر خرچ کرنے کو بہترین انویسٹمنٹ سمجھتی ہوں۔ ملاقات میں لمز لیڈر شپ اینڈ لیومن وننگ ٹیم نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر لمز کے طلبہ نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بطور وزیراعلی کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، مریم نواز کا وزیراعلی بننا حقیقی تبدیلی ہے جس کا یہ معاشرہ منتظر تھا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ پر خرچ کرنے کو بہترین انویسٹمنٹ سمجھتی ہوں، طلبہ کے لئے تمام تر وسائل کے ساتھ ہر وقت حاضر ہوں گی۔
پاکستان میں ٹیلنٹ کا بڑی تیزی سے سامنے آنا خوش آئند ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ طلبہ سے گفتگو اور مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، ہمیں پاکستانی ہونے پر بے حد فخر ہے۔