چوہدری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے اُلجھ گیا، سعد رفیق


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا معاملہ سلجھتے سلجھتے اُلجھ گیا، کاش ایسا نہ ہوتا۔

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ چوہدری نثار کا معاملہ خراب ہو اور اختلافات بڑھیں۔

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے پارٹی سے اختلافات کافی عرصے سے چل رہے ہیں تاہم اب پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے چوہدری نثار سے کئی ملاقاتیں کیں اور اُنہیں منانے کی کوشش کرتے رہے تاہم  نواز شریف کی جانب سے بے اعتنائی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا اور عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے لیے بھی چوہدری نثار کو اہمیت نہیں دی گئی جس کے بعد انہوں نے راولپنڈی کی ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں