پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان اور قاضی انور عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلا بھی عدالت کر روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی کیس ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں 13مارچ تک توسیع کر دی۔