تحریک انصاف کے ساتھ بالکل نہیں چلیں گے ، مولانا فضل الرحمان

Molana Fazal ur Rehman

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھاندلی کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ نہ چلنے کا اعلان کر دیا۔

صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے ساتھ مل کر چلیں گے جس پر انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بالکل نہیں چلیں گے ۔

ان سے پوچھا گیا کہ تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا عندیہ دیا، کیا اس میں شریک ہوں گے جس پر انہوں نے کہا کہ نہیں ہم اپنی الگ تحریک چلائیں گے۔

اسمبلی سے استعفی دینے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ  یہ بہت دیر بعد کا سوال کیا ہے۔


متعلقہ خبریں