ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ڈالر

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 4 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 35 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی سے قیمت 279 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔  خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 279 روپے 31 پیسے پر بند ہو ا تھا۔

دوسری جانب مسلسل چھٹے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سونا 1500 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھنے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔

سونا 2700 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 23 ہزار 900 ہو گئی

10 گرام سونے کی قیمت میں 1286روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 244 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں گزشتہ روز 2700 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں