پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج

اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے گئے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف محمود خان اور محمد مزمل  کی جانب سے دو الگ درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کی گئیں، درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکا جائے۔

جس کو جہاں جہاں مینڈیٹ ملا ہے سب کو تسلیم کرنا چاہئے،عطاتارڑ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، مجھے انٹراپارٹی الیکشن کے عمل سے دور رکھا گیا، مخصوص ٹولے کا پارٹی پر قبضہ ہے۔

انہوں نے کہا  کہ سپریم کورٹ نے انٹراپارٹی الیکشن کا تاریخی فیصلہ دیا تھا، آج ہم نے مطالبہ کیا ہے ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔

تحریک انصاف کے ورکرز کا بنیادی حق ہے کہ قیادت کا انتخاب کریں ، ایک پارٹی صبح شام مینڈیٹ کا واویلا کرتی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن میں اس پر درخواست دائر کی ہے۔

سچ کے نتائج سے ہمیں ڈرنا نہیں بلکہ انہیں قبول کرنا چاہیے،سلمان اکرم راجہ

انکا مزید کہا کہ میں نے 2 فروری کو پریس کانفرنس کی تھی اور مصالحت کا راستہ اپنایا تھا، میں نے کہا تھا تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے لے کیا جائے۔


متعلقہ خبریں