ہیٹی ، مسلح گروہوں کا جیل پر حملہ ، 4 ہزار قیدی فرار ، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

4 ہزار قیدی فرار

کیریبین ملک ہیٹی میں جیل پر مسلح گروہوں کے حملے کے بعد 4 ہزار قیدی فرار ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت پورٹ او پرنس کی مرکزی جیل سے بھاگنے والے ملزمان میں گینگ کے وہ ارکان بھی شامل ہیں جن پر 2021 میں صدر جوونیل مویس کے قتل کا الزام ہے۔

کوئٹہ، نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ تشدد میں اضافہ اس وقت شروع ہوا، جب وزیراعظم ایریل ہنری نے کینیا کی زیر قیادت ملٹی نیشنل سکیورٹی فورس کو ہیٹی بھیجنے پر بات چیت کے لیے نیروبی گئے۔

وزیراعظم کے کینیا کے دورے پر پورٹ او پرنس کے گینگ لیڈر جمی چیریزیر نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے ایک مربوط حملے کا اعلان کیا تھا۔

سجاول میں جوڈیشل سب جیل کے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار

رپورٹ کے مطابق جیل پر حملے کے دوران فائرنگ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں، ہیٹی پولیس نے اپنے تمام افسران سے  وہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں