القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، عمران خان اور انکی اہلیہ کیخلاف 4 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ سامنے آگئی

Bushra BiBi

القادر ٹرسٹ 190 ملین پائڈ اسکینڈل میں  پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی کے خلاف چار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے القادر ٹرسٹ کو اپنے اثر ورسوخ سے کابینہ میں منظور کرایا، بیشری بی بی نے پانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔  القادر ٹرسٹ 190 مین پاغذ اسکینڈل ریفرنس میں پانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 4 صفحات کی چارج شیٹ سامنے آگئی ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دوران وزارت عظمی غیر قانونی مالی فوائد حاصل کیے، انہوں نے ذلفی بخاری کے ذریعے القادر یونیورسٹی کے لیے 458 کنال اراضی بطور عطیہ حاصل کی، اپریل 2019 میں القادر یو نیورسٹی کا کوئی وجود نہیں تھا۔

عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف سامنے آنے والی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پانڈ کا سراغ لگایا، 190 مین پانڈ پاکستان منتقلی سے قبل شہر ادا کر نے خفیہ معاہدہ کیا، بانی پی ٹی آئی رولر آف بزنس 1973 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، شہز ادا کبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کے راز داری ڈیڈ پر دستخط کیے۔

چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے القادم ٹرسٹ کو اپنے اثر و رسوخ سے کابینہ میں منظور کر لیا۔  بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 24 مارچ 2021 کو بطور ٹرسٹی دستاویزات پر دستخط کر کے بانی پی ٹی آئی کی مدد کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مختلف مواقع پر الزامات کے جوابات دینے سے انکار کیا، بانی پی ٹی آئی نے بے ایمانی کر کے 190 ملین پائد میں سے 170 ملین پانڈ کی سہولت کاری کی خفیہ معاہدے کے ذریعے 190 ملین پانڈ کوحکومت پاکستان کا اثاثہ قرار دے کر رجسٹرار سپریم کورٹ کا اکانٹ استعمال ہوا۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیل کے تحت زمین کی خریداری بطور معاہدہ استعمال کی گئی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے فرحت شہزادی کے ذریعے مہر ہ نور اسلام آباد میں 240 کنال اراضی حاصل کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں ، تمام دستاویزی شواہد اور دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے۔


متعلقہ خبریں