ٹی 20انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ


مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں افریقی ملک نامیبیا کے کرکٹر لوفٹی ایٹن نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

لوفٹی ایٹن نے تین ملکی سیریز میں نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

نامیبیا کے لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف 36 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نامیبیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

لوفٹی ایٹن کی جارحانہ اننگز کی بدولت نامیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 206 رنز بنائے اور جواب میں نیپال کی ٹیم 20 رنز سے میچ ہار گئی۔


متعلقہ خبریں