پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو پانچ رنز سے شکست دے دی


پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 179 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کےلیے 180 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

پشاور زلمی کی طرف سے حسیب اللّٰہ نے 37، بابر اعظم نے 31، رومین پاول نے 23، محمد حارث نے 19 اور آصف علی نے 13 کی اننگز کھیلی جبکہ لیوک ووڈ 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ملتان کی طرف سے ڈیوڈ ویلی، محمد علی اور اسامہ میر نے 2- 2 شاہنواز دھانی اور عباس آفریدی نے 1-1 وکٹ اپنے نام کی۔

جواب میں سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ملان 52 اوریاسرخان 43 رن بنا کر نمایاں رہے، ریزا ہینڈرکس 28،اسامہ میر 12 اورعباس آفریدی نے 11 رن بنائے جب کہ افتخار احمد 16 اور خوشدل شاہ 5 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

پشاور کے عارف یعقوب نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان ارشاد اورلک ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

ٹورنامنٹ میں یہ پشاور زلمی کی پہلی جیت جب کہ ملتان سلطانز کی پہلی شکست ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں