قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب 292 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل  

پی ٹی آئی pti

پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب 292 آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی۔ 

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب 86 آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے لیے 107 ارکان  سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ہیں۔

ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت، پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے، مریم نواز

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی 90 ارکان نے  سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ہے ، علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے 9 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل نے ارکان کی فہرست اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے  ہیں، آزاد امیدواروں کی جانب سے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری دن ہے


متعلقہ خبریں