کراچی: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک بھر میں عیدالفطر 16 جون کو منائی جائے گی۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے لہٰذا عید الفطر ہفتہ 16 جون کو منائی جائے گی۔
