اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں ، علی امین گنڈا پور

Ali Amin Gandapur

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں، اگر میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا،خیرات نہیں لیکن حقوق ضرور لیں گے ، اس حوالے سے تمام جماعتوں کو آن بورڈ لوں گا۔ صوبے کے حقوق کیلئے بات کریں گے، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔

اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، تمام اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں،علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مختلف جماعتوں سے سیاسی الحاق کی بات چیت چل رہی ہے ، کابینہ کی تشکیل پر بھی کام جاری ہے ، کابینہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج اور پولیس سمیت تمام ادارے ہمارے ہیں، عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ ہم اپنی پارٹی میں ہی چلے جائیں۔

 


متعلقہ خبریں