سلمان اکرم راجہ کو رہا کر دیا گیا

سلمان راجہ گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو جیل روڈ لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا تھا۔

این اے 128، سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری

پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا، پولیس کی زیرحراست پی ٹی آئی کارکنان کو پریزن وینز میں منتقل کیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔

بعد ازاں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بتایا کہ آج لاہور میں احتجاج کے دوران سلمان اکرم راجہ سمیت چند شر پسند عناصر نے سڑکیں بلاک کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جنہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں آج مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں