مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کا سراج الحق پر اعتماد ، استعفیٰ مسترد کر دیا


 جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا بطور امیر جماعت استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہو گی ، سراج الحق

انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے ، انتخابات میں ناکامی دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح  رہے کہ سراج الحق نے انتخابات میں شکست کے بعد جماعت اسلامی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں