پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  پی ایس ایل 9 کا گانا کُھل کے کھیل’ ریلیز کیا گیا جسے معروف گلوکار علی ظفر نےگایا ہے۔

گانے میں علی ظفر کےساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں