ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

بارش

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد،گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ملتان میں بعض مقا مات پرہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔ تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ہفتے کے دن سے بارش کا امکان ہے۔

مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی اور گرد و نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں