سولر پینلز کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

solar penal سولر

گرمیوں کے موسم سے قبل ملک میں سولر پینلز کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آزاد حیثیت میں کامیاب اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہتے ہیں، راجہ ناصر عباس

ویب سائٹ ’’پرو پاکستانی ‘‘ کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں 75,000 سے 300,000 روپے تک اضافہ ہوا ہے، 7 کلو واٹ سسٹم جس کی قیمت پہلے 850,000روپے تھی اب 920,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسی طرح 10 کلو واٹ کے سولر پینل سسٹم کی قیمت 11 لاکھ  روپے سے بڑھ کر 12.5 لاکھ روپے ہو گئی،مزید برآں 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 14 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ روپے ہو گئی ہے ۔15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا نئی قیمت 18 لاکھ  ہو گئی ہے۔

پی ٹی آئی کےساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر گرڈ سے منسلک سولر پینل سسٹمز کو متاثر کرتا ہے، جس میں ہائبرڈ سیٹ اپ کے اضافی اخراجات ہوتے ہیں جن میں توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے بیٹریاں شامل ہوتی ہیں۔

سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صارفین پر مالی دباؤ ڈال رہی ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پروجیکٹ میں شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی :سرکاری نیتجے میں مزید 2 آزاد امیدوار کامیاب

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ مختلف معاشی عوامل اور ملک کے اندر کبھی کبھار سیاسی عدم استحکام ہو سکتا ہے۔ برانڈ کی ساکھ، کارکردگی کی درجہ بندی، صلاحیت، اور تنصیب کے مخصوص تقاضے بڑھتے ہوئے اخراجات میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں