پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کرگئے ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق امین اللہ گنڈاپور کی نماز جنازہ کل ڈی آئی خان میں ادا کی جائےگی۔
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈا پور حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ سابق صوبائی وزیر اور والد صوبائی صدر علی امین گنڈاپور، میجر ریٹائرڈ امین اللہ خان گنڈاپور بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے بیساکھی گراؤنڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی۔ اللہ پاک لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ pic.twitter.com/1IvNkuiwGe
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) February 12, 2024