بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

Rain

بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی مغربی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبر الود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پسنی،جیوانی،تربت،گوادر،لسبیلہ،آوران،اورماڑہ،پنجگور ودیگرعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں