پی کے17، دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار کامیاب، جماعت اسلامی نشست ہار گئی


خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر میں دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عبیدالرحمان کامیاب ہوگئے ہیں۔

این اے 119 سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق گرفتار

آزادامیدوارعبیدالرحمان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار پائے ہیں۔

آراو نے بتایاکہ آزاد امیدوار عبیدالرحمان نے 23229 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری 19990 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب

قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق اعزاز المک افکاری 25124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے۔ آزاد امیدوار عبیدالرحمان 22981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔

کامیابی پر عبدالرحمان کے حامیوں نے جشن منایا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں آزاد امیدواروں نے اکثریت حاصل کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں