این اے 119 سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق گرفتار


این اے 119 آر او آفس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے  احتجاج کیا ہے۔

پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا،آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں نتائج میں دھاندلی کیخلاف آج 8 درخواستوں پر سماعت ہوگی،حلقہ این اے 48کے نتائج کیخلاف آزادامید وار علی بخاری کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

پی کے 79 سے آزادامیدوار تیمور ظفر جھگڑا کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی،آزاد امیدوار محمود جان کی پی کے 72 کی درخواست پر نتائج میں دھاندلی پر سماعت ہوگی۔

آزاد ملک شہاب کی پی کے 75 کے نتائج میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوگی،پی کے 74،پی کے 82 اور پی کے 80 کے نتائج سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوگی،خبیر پختونخوا کے ساجد نواز کی این اے 28 کے نتائج میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں