ن لیگ کے کئی بڑے سیاسی پہلوان پارلیمان سے آؤٹ

رانا ثناء اللہ

عام انتخابات میں بڑے اپ سیٹ، ن لیگ کے کئی بڑے سیاسی پہلوان پارلیمان سے آؤٹ ہوگئے۔

لاہورسے خواجہ سعد رفیق، شیخ روحیل اصغر اور میاں نعمان کو شکست کھانا پڑی، رانا مشہود بھی ہار گئے۔

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ کی مضبوط تصور کی جانے والی سیٹ بھی گئی،حلقہ این اے 78 میں خرم دستگیر شکست کھا گئے۔

لاہور کے حلقے این اے 122 میں سعد رفیق کو لطیف کھوسہ نے ہرادیا،مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر لاہور کے حلقہ این اے 121 سے شکست کھا گئے۔

نواز شریف، مریم نواز اور عطا تارڑ کی کامیابی چیلنج

لاہور سے این اے 129 سے میاں نعمان کو شکست ہوئی، جبکہ رانا مشہود پی پی 172 بھی اپنی سیٹ نہ جیت سکے۔

فیصل آبادمیں رانا ثنااللہ کو حلقہ این اے 100 سے آزاد امیدوار نثار جٹ نے اپ سیٹ شکست دی،رانا ثنا اللہ کے داماد احمد شہریار پی پی 116 سے اپنی سیٹ نہ بچا سکے۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 102 میں عابد شیر علی کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔این اے 83 سرگودھا سے محسن شاہ نواز رانجھا بھی پارلیمنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

ننکانہ کے حلقہ این اے 111 سے برجیس طاہر بھی اپنی سیٹ ہار گئے۔این اے پندرہ مانسہرہ سے قائد ن لیگ نوازشریف بھی نہ جیت سکے۔


متعلقہ خبریں