بلاول بھٹو نے ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے ، عطا تارڑ

عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرے حلقے میں ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے۔ 

ہم نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن ”الیکشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے لاہور کے حلقے میں کمپئین نہیں کی ،نہ تو وہ حلقے میں نظر آئے اور نہ ہی ان کی پیپلز پارٹی کی ٹیم کمپین نظر آئی ۔

انتخابات 2024، خواتین امیدواروں کے 60 حلقوں پرٹکر کے مقابلے

انہوں نے کہا ہے کہ میں پچھلے تین ہفتوں سے ڈور ٹو ڈور کمپین کر رہا ہوں ، مجھے گلیاں محلے یاد ہو گئے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ اس حلقے سے 2008،2013اور 2022میں بھی جیتی تھی اور اس بار بھی جیتے گی۔

میرا اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر سے ہے ، بلاول بھٹو اس حلقے میں تیسرے نمبر پر ہوں گے ، یہاں برادریوں اور دھڑوں کا ووٹ ہے ، ان سے رابطہ کرنا پڑتا ہے ۔

لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس حلقے میں ہمیشہ نیا ایم این اے آتا ہے ، اسے ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ، یہاں پر 17ہزار سے زیادہ مسیحی ووٹ موجود ہے ۔

مجھے نہیں پتہ کہ بلاول بھٹو کو کیوں لگتا ہے کہ میں لاہور سے نہیں ہوں ، حالانکہ میں تو لاہور سے ہوں اور یہی پر پیدا ہوا ہوں ، میں نے3،4 حلقوں کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے لیکن پارٹی نے یہ حلقہ دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ووٹ کی خریدو فروخت کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق انکا کہنا تھا کہ آج کا حلقے میں جو بلاول بھٹو نے ریٹ لگا یا ہے وہ 5ہزار ہے ، جس دن مجھے خریدوفروخت کا پتہ چلا تو میں نے انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا ، میں نے الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے تاخیر کی۔

این اے 248: ٹکر کامقابلہ، کون کس پر بھاری؟

میں میڈیا سمیت خریدوفروخت کی جگہ پر گیا تو وہاں سے چیزیں ملیں جو تھانے میں لے کر گئے ، بلاول بھٹو کے ہاتھ بہت لمبے ہیں پھر بھی اس کیخلاف الیکشن لڑ رہا ہوں ،میڈیا کو ساتھ اس لیے لے کر گیا کہ سب کچھ صاف نظر آئے ۔

جس جگہ ووٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے وہاں پر انہوں نے میرے پینا فلیکس لگا کر ویڈیو بنائی ، اگر میں نے ووٹ خریدا ہو تو مجھ پر خدا کا عذاب ہو۔

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں سادہ اکثریت آرام سے حاصل کر لیں گے اور حکومت بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں