انتخابات کے بعدآصف زرداری صد رکیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارہوں گے،بلاول بھٹو

bilawal bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو نکاح کیس میں سزا پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے، ہمیں سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدت نکاح کیس پر میڈیا رپورٹنگ کی جارہی ہے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی میں کی گئی کوششوں پر بھی اس فیصلے سے منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے26کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعدآصف زرداری صدرکیلئے پارٹی کے امیدوارہوں گے، پیپلز پارٹی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے بھی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

مجھے ن لیگ پورے ملک سے ہارتی نظر آ رہی ہے،مریم نواز کا وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننا خواب ہے، جبکہ ایم کیو ایم کو بھی اپنی ہار نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ پھر پرتشدد واقعات کی سیاست کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اور سائفر کیس پر میرا بلکل واضح موقف ہے لیکن عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے، ہمیں سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے بالآخر اپنی اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو موسم ہی دھند کا ہے۔


متعلقہ خبریں