ڈالر مزید 15 پیسے سستا ، 279.40 روپے کا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اسٹاک ایکسچینج ( stock market)

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 557 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار998 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا تھا ،جس کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح سے نیچے چلا گیا تھا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب 28 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 166 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 77 ارب روپے رہی تھی۔


متعلقہ خبریں