ملک بھر سے 40 سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی

عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کو بڑی حمایت مل گئی، دیگر جماعتیں ہکا بکا


ملک بھرسے 40سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال منتقل

حمایت کرنیوالوں میں صاحبزادہ پیر احسان دانش قادری پیر آف بھلوال شریف ،مرکزی جنرل سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر محمود احمد عباسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جنڈی شریف ،مرکزی کوآرڈینیٹر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حیدر حسنی سجادہ نشین شہبازپور شریف ،مرکزی ترجمان و ناظم سیاسی امور مشائخ اتحاد کونسل پاکستان خواجہ محمد فرید کوریجہ جانشین کوٹ مٹھن شریف ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر سید علی حسنین گیلانی سجادہ نشین بہگام شریف ،صدر شمالی پنجاب مشائخ اتحاد کونسل پاکستان پیر عمار سعید سلیمانی سجادہ نشین مانگٹ شریف ،پیر سید علی نواز سجادہ نشین پیر سید بلال احمد سرکار،پیر سید محبوب شاہ کاظمی صدر تنظم اہلسنت انٹرنیشنل ، کے پی کےپیر سید علی اصغر شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھڑی پنہ شریف ،پیر محمد داؤد چشتی سجادہ نشین خانقاہ ایوبیہ سلطانیہ اٹک ،علامہ مخدوم پیر سید قاسم علی شاہ گیلانی سجادہ نشین حضرت شاہ چراغ لاہوری رحمۃاللہ علیہ و حضرت سخی سیدن دیپالپوری ،صوبائی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان صوبہ پنجاب صاحبزادہ میاں عرفان گجردربار عالیہ قادریہ نوشاہیہ ، پیرمحمد نوازش گجرشامل ہیں۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر اوورسیز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری نے سردار یعقوب،نذیر ڈھوکی اور سجادہ نشینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے جلسے ہورہے ہیں،ان جلسوں سےسابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری خطاب کررہے ہیں ، 40سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں کی پی پی کی حمایت پر ان کا شکر گذار ہوں۔

ہم علمااور مشائخ کی خدمات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انتخابات کے دوران مباحثے ہوتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے بھی ن لیگی قیادت کو اقتصادی پروگرام پر ڈیبیٹ کے لیے کہا ،ن لیگ ڈیبیٹ سے بھاگ رہی ہے، اس کے پاس اقتصادی ایجنڈا نہیں ہے۔

برٹش ایشین ٹرسٹ نے  راحت فتح علی خان  سے راہیں جدا کرلیں

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے متعلق ایک سوال کے جواب میں نیئر بخاری نے کہا کہ ان کے خلاف ریاست نے مقدمات درج کیئے،عدالت نے ثبوت دیکھ کر فیصلہ کیا،یہ فیصلہ اگر غلط ہے تو وہ اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں۔

پیر محمود احمد عباسی نے کہا کہ سیاست کا ماحول ہے، پیر عظام نے فیصلہ کیا ہےکہ ہم پی پی کی حمایت کرینگے،پی پی پی نے مزدور کو عزت دی ہے شناختی کارڈ دیا مشائخ کی بڑی تعداد پی پی پی کی حمایت کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

مشائخ عظام نے کہا کہ مشائخ دیگر حلقوں کے علاوہ این اے 127سے بلاول بھٹو زرداری کی بھرپور حمایت کرینگے اور انہیں کامیاب کروائیں گے۔


متعلقہ خبریں