دھند کے باعث موٹرویز پھر بند


اسلام آباد: ملک بھر میں بارشوں کے باوجود پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی جبکہ موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے سمندری تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

موٹروے ایم فور کو گوجرہ سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ ایم فور کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی وزیر، سیاستدان کو بڑا گھر نہیں ملے گا، سراج الحق

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ شدید دھند کے باعث موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے اس لیے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

سید عمران احمد نے مزید کہا ہے کہ مسافر ڈرائیونگ کے دوران آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔


متعلقہ خبریں