حج اور عمرہ زائرین کو گرمی سے بچانے کیلئے بہترین سہولت متعارف کرا دی گئی

حج اور عمرہ

سعودی عرب میں حج اور عمرہ چیریٹی ایسوسی ایشن نے مناسک کی ادائیگی کے دوران گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور آسانی کے لیے پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنربنایا گیا ہے۔

یہ پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر اس سال (2024) میں زائرین کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے نمایاں مصنوعات میں سے ایک ہے۔

ایسوسی ایشن کے سی ای او انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال عمرہ زائرین کی خدمات کے لیے معیاری اقدامات اور بہتری فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔

سعودی عرب، منفرد اقامے کیلئے 5نئی کیٹگریز متعارف کرانے کا فیصلہ

انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ اس کی مصنوعات زیادہ فائدے مند ہوں اور ان کا زائرین پر واضح اثر ہو۔

اس حوالے سے ترکی الحتیرشی نے بتایا کہ پورٹیبل ایئر کنڈیشنر میں تیز کولنگ ٹیکنالوجی اور 360 ڈگری ایئر فلو کوریج موجود ہے اور یہ صرف 4 گھنٹے چارج کرنے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنر میں ایک اسمارٹ ٹمپریچر کنٹرول یونٹ بھی شامل ہے جس میں مختلف موسموں کے لیے پنکھے کے موڈ اور ہیٹنگ موڈ شامل ہیں، یہ جاگنگ سے لے کر پیدل سفر تک مختلف سرگرمیوں کے دوران گردن پر مضبوطی سے قائم رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنرکو زائرین مکہ اور مدینہ سمیت دیگر مذہبی اور مقدس جگہوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں