نوازشریف کے 7,8سالوں میں 1500منصوبے گنواسکتی ہوں، مریم نواز

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ نوازشریف کے 7,8سالوں میں 1500منصوبے گنواسکتی ہوں۔ 

لاہور میں این اے 119انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ این اے 119میں آج پہلی بار قدم رکھا ہے،سوچا کہ آپ سے اجازت لوں کیا مجھے یہاں سے الیکشن لڑنے کی اجازت ہے۔

میں تو اجازت لینے آئی تھی لیکن آپ لوگوں نے تو فیصلہ سنا دیا،میں نے بھی 2018میں این اے 119سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے مجھے نااہل کر دیا تھا،مجھے پر الزام تھا کہ والد کے ساتھ کیوں کھڑی ہو،میرے پاس تو کوئی عہدہ بھی نہیں تھا،چاہے جان چلی جائے مگر اپنے والد کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلی۔

3 بڑی سیاسی جماعتیں عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسی جماعتیں بھی آئی ہیں جنہوں نے 15,15سال ایک صوبے میں حکومت کی،15سال صوبے میں حکومت کرنیوالی جماعت کے پاس بتانے کیلئے 15منصوبے بھی نہیں،میں نوازشریف کے 7,8سالوں میں 1500منصوبے گنواسکتی ہوں،خوشی ہے کہ میں نے این اے 119کو ایسانوجوان دیا جس نے جی جان سے آپکی خدمت کی۔

ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں بلکہ ملک اور بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوتاہے،الیکشن 8فروری کو ہے میں آپ سے یہاں صرف ووٹ کی بات کرنے نہیں آئی،آپ سے دو طرح کی سیاسی جماعتیں ووٹ مانگ رہی ہیں۔

سرگودھا ،چیمہ خاندان الیکشن سے دستبردار

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سوا ساری جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے کیا کچھ نہیں،ان کا رات دن کام ہے کہ تنقید کرو الزامات لگاؤ،نوازشریف پر تنقید کرتے ہیں انہیں بتا دیں کہ پنجاب نوازشریف پر تنقید نہیں سنتا،نوازشریف کو کبھی دو سال تو کبھی تین سال حکومت ملی۔

ایک شخص پنجاب آکر کہتا ہے کہ نوازشریف نے ابھی تک کوئی منشور نہیں دیا،لوگ جانتے ہیں کہ نوازشریف اگلے چند دنوں میں اپنا منشوردے گا،نوازشریف کا منشور دیکھنا ہے تو وہ دیکھیں اورنج لائن ٹرین جارہی ہے۔ نوازشریف نے منشور دیا تو اس پر عمل بھی کیا،نوازشریف نے صرف کاغذ پر منشور لکھ کر نہیں دیا،مسلم لیگ (ن) تنقید کرتی ہے نہ الزام لگاتی ہے بلکہ صرف کام کرکے دکھاتی ہے۔

انکا  کہنا تھا کہ میں وہ امیدوار نہیں جسے لوگ پرچی پر اپنے مسائل سے آگاہ کریں،میں وہ امیدوار ہوں جو لوگوں کے گھروں میں جاکر مسائل کا پتہ لگا کر آئی ہوں،جس صوبے نے نوازشریف کو ووٹ نہیں دیا اسکے چپے چپے پر بھی نوازشریف کے نشان موجود ہیں۔

نوازشریف آج بھی آپ لوگوں کیلئے میٹنگ کررہا ہے،نوازشریف مہنگائی کے خاتمے کیلئے پلاننگ کر رہا ہے،نوازشریف آپ کی تکالیف دور کرنے سے متعلق سوچ رہا ہے،جس صوبے نے نوازشریف کو مینڈیٹ دیا وہاں بھی کام کرکے دکھایا۔

نواز شریف کا حلقہ این اے 130 کا دورہ

چیف آرگنائزرن لیگ نے کہا کہ پہلی بار الیکشن لڑرہی ہوں میں اس والد کی بیٹی ہوں جس نے دن رات آپ کی خدمت کی،اس چچا کی بھتیجی ہوں جس نے دن دیکھا نہ رات صرف عوام کی خدمت کی،مجھے احساس ہے کہ میرے کاندھوں پر کتنا بوجھ ہے

میں جانتی ہوں کہ اس حلقے میں سب سے بڑا مسئلہ گیس کی قلت اور سوریج کا نظام ہے،آپ نے شیر کو جتوایا تو وعدہ ہے کہ این اے 119میں دفتر قائم کرونگی۔

اس دفتر میں بیٹھ کر آپ کے ملاقات کرونگی،اللہ کا واسطہ دے کرکہتی ہوں کہ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا،اس ووٹ نے ہماری نسلوں کا فیصلہ کرنا ہے،اس ووٹ نے آپ کی نسلوں کی ترقی کا فیصلہ کرنا ہے،این اے 119سے آج کے بعد میرا نہ ٹوٹنے والا رشتہ بن گیا ہے۔


متعلقہ خبریں