سرگودھا کا چیمہ خاندان الیکشن 2024 سے دستبردار ہوگیا۔
وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
این اے 85 سے آزاد امیدوار عامر سلطان چیمہ،پی پی 74 سے آزاد امیدوار منیب سلطان چیمہ،پی پی 77 سے آزاد امیدوار فیصل فاروق چیمہ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
قبل ازیں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بھی انتخابات 2024ء سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاوید ہاشمی نے لکھا کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوتے ہوئے اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف اور عمران خان کے پلڑے میں ڈالتا ہوں اور الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔
اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوتے ہوئے اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف اور عمران خان کے پلڑے میں ڈالتا ہوں اور الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔
— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) January 22, 2024
علاوہ ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عام انتخابات سے اپنے گروپ سمیت دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں سنیں اور سر دھنیں۔
پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن نارتھ کے صدر مستعفی
انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، اسے دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔
پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے
فواد چوہدری نے خط میں مزید لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔