کراچی ، خفیہ سرنگ کے ذریعے پائپ لائن سے کروڑوں روپے کی ڈیزل چوری پکڑی گئی ، 65 ہزار لٹر برآمد


کسٹمز انٹیلیجنس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پارکو کی زیر زمین پائپ لائن سے چوری شدہ 65 ہزار لیٹر ڈیزل برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونیوالے نان ڈیوٹی چوری شدہ ڈیزل کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔ کسٹمز کو پارکو کے زیرزمین وائٹ پائپ لائن سے منظم انداز میں ڈیزل کی چوری کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، بن قاسم کے علاقے میں خوردنی تیل نکالنے والی ملز انتظامیہ چوری میں ملوث پائی گئی۔

خام تیل کی چوری: پولیس نے پانچ ملزمان دھر لیے

مل کے احاطے میں ڈیزل چوری کرنے کے لیے 12 سے 15 فٹ گہری اور 174 فٹ لمبی سرنگ کا انکشاف ہوا۔ زیرزمین سرنگ پارکو کی وائٹ پائپ لائن سے منسلک کیا گیا ۔ نان ڈیوٹی ڈیزل وائٹ آئل پائپ لائن سے چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

کسٹمز انٹیلی جنس ذرائع کا بتانا ہے کہ خفیہ سرنگ کے ذریعے اربوں روپے کے تیل کی چوری کا شبہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں