بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023 کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارتی کرکٹر روہت شرما کو نامزد کیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

پاکستان کا اگلا پڑاؤ انگلینڈ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز مئی سے ہوگا

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی بات کی جائے تو آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، کین ولیمسن اور جو روٹ، ٹریوس ہیڈ، رویندر جڈیجا اور ایلکس کیری شامل ہیں۔

آئی سی سی کی اعلان کردہ بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں