ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات سے قبل اہم کامیابی مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے 2024کی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو کر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن سے قبل اہم کامیابی ملی ہے کیونکہ فلوریڈا کے گورنر اور ان کے حریف رون ڈی سینٹیس نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کی حمایت کردی ہے۔

چین ، مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے ، 200 کو بحفاظت نکال لیا گیا

رون ڈی سینٹیس نے نیو ہی مپشائر میں ریپبلکن پرائمری الیکشن سے پہلے استعفی دیا ہے،ڈی سینٹیس کو پارٹی کی نامزدگی کا مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا لیکن اتوار کو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کامیابی کا واضح راستہ نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق نکی ہیلی اب ڈونلڈٹرمپ کی آخری چیلنجر ہیں اور وہ منگل کو نیو ہی مپشائر میں سابق امریکی صدر کے سامنے ہوں گی جو نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کو منتخب کرنے کے لیے ریاست بہ ریاست مقابلوں کی دوسری سیریز ہے۔

ایران میں فوجی نے اپنے 5 ساتھی اہلکار قتل کر دیئے

گورنر رون ڈی سینٹیس نے اپنی سات ماہ کی مہم ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سازگار نتیجہ پیدا کرنے کے لیے میں کچھ کر سکتا ہوں تو میں یہ کروں گا، میں  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر رہا ہوں جو آئیووا میں 51فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد واضح طور پر سب سے آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ ریپبلکن ووٹروں کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے،دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے سابق حریف کو لاجواب شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعی ایک اچھی مہم چلائی ہے۔


متعلقہ خبریں