ژوب ، سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 7 دہشتگرد ہلاک

ژوب دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازا سیکٹر میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں
7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

کیچ میں دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، دہشتگرد فورسز کیخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں