این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ

الیکشن نوٹیفکیشن منسوخ

اسلام آباد (شہزاد پراچہ ) الیکشن کمیشن نے سرگودھا کے حلقے این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

ریٹرننگ آفیسر نے ایک امیدوار کے فوت ہونے پر انتخابات کالعدم قرار دئیے تھے ، کمیشن نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے سیکرٹری یونین کونسل کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت میں 5 رکنی بنچ نے این اے 83اور 85 میں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے امیدوار ذولفقار علی بھٹی کی جانب دی جانے والی درخواست پر سماعت کی۔

انتخابی نشانات کی تبدیلی نہ رکی تو انتخابات ملتوی کرنے پڑیں گے، الیکشن کمیشن

امیدوار نے کمیشن کو بتایا کہ این اے 83 اور 85 پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ایک انتخابی امیدوار صادق علی بھٹی کے فوت ہوجانے کی وجہ سے انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں ،یہ امیدوار انتخابی نشان آلاٹ ہونے سے قبل وفات پا گیا تھا مگر جعل سازی کرکے سیکرٹری یونین کونسل سے 15جنوری کو وفات کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے ریٹرننگ آفیسر کو انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی گئی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ امیدوار2 جنوری کو وفات ہوا اور 3 جنوری کو اس کی نماز جنازہ اور تدفین کی گئی تھی ، قانون کے مطابق اس پر انتخابات کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

توہین الیکشن کمیشن کیس ، ممبر ای سی پی اور پی ٹی آئی وکیل کے درمیان تلخ کلامی

حلقے کے ڈی آر او نے کمیشن کو بتایا کہ اس معاملے کی انکوائری کی گئی ہے جس میں ثابت ہوا ہے کہ مذکورہ امیدوار 2جنوری کو وفات پا گئے تھے اور 3 جنوری کو اس کی تدفین ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ یونین کونسل کے سیکرٹری نے کمیشن کو بتایا کہ متوفی کا بیٹا میرے پاس ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنانے کیلئے درخواست لیکر آیا تھا جس پر نمبر دار کے دستخط اور انگوٹھے کے نشان لگے ہوئے تھے ، میں نے سرٹیفیکیٹ بنا دیا، علاقے کے نمبر دار نے بتایا کہ نہ تو میں نے ایسے کسی کاغذ پر دستخط کئے ہیں اورنہ ہی مہر لگائی ہے ، مذکورہ امیدوار 2 جنوری کو فوت ہوئے تھے ، حلقے کے پٹواری نے بھی تصدیق کی جس پر کمیشن نے سب کے بیانات تحریری طور پر ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غلط کام کیا ہے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ، چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو فوری طور پر سیکرٹری یونین کونسل کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنیکا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔


متعلقہ خبریں