تحریک انصاف کے کراچی کے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کردی گئی

پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے کراچی کے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔

ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےاین اے232 کی نشست پر عدیل احمد کو نامزد کردیا، 247پر بیرسٹر فیاض کے بجائے عباس حسین پی ٹی آئی کے امیدوارہونگے۔

پی ایس 89 پر احسن خٹک جبکہ پی ایس 91 پر سید حماد حسین امیدوار ہوں گے،پی ایس 92پر ساجد حسین اور پی ایس 97پر بشیر سوڈھر الیکشن لڑیں گے۔

جنوری کےآخری ہفتے میں بارشیں شروع ہونگی، چیف میٹرولوجسٹ

پی ایس 101 پر جہانزیب علی جبکہ پی ایس 123 پر امتیاز احمد پی ٹی آئی کے امیدوارہونگے،پی ایس 124وجاہت صدیقی، 126 شیراز نگرانی اور 128 پر ثاقب اقبال امیدوار نامزد کردئیے گئے۔

دوسری جانب عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 17ہزار 816 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،قومی اسمبلی کی نشستوں پر 5 ہزار 121 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار میدان میں ہیں ۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 11 ہزار 785 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں،قومی اسمبلی نشستوں پر 3748 آزاد، 1873 سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں ۔

ٹکٹ نہ ملنے پر قلب عباس نے ن لیگ چھوڑ دی ، پیپلز پارٹی میں شامل

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8537 آزاد ، 4158 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 882 خواتین امیدوار ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر 312 اور صوبائی اسمبلی کی 570 خواتین امیدوارہیں ، ملک بھر میں 4 نشستوں پر خواجہ سرا بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر 6 ہزار 31 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں،سیاسی جماعتوں کی نسبت تقریبا دو گنا آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ہفتہ رفتہ:ڈالر ، پاؤنڈ، یورو ، ریال اور درہم کی قدر میں کمی

پنجاب اسمبلی نشستوں پر 6 ہزار 710 ، سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 2 ہزار 878 ،خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر 1834، بلوچستان 1273 امیدوار میدان میں ہیں۔


متعلقہ خبریں