پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں شکست دیدی۔ تاہم سیریز چار ایک سے نیوزی لینڈ کے نام رہی
پاکستان نے جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کیا اور قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز اسکور کر پائی۔
پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سمیت 4 کرکٹرز کو لیگز کھیلنے کی اجازت دیدی
ڈیبیو کرنے والے اوپنر حسیب اللّٰہ تیسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم 13، فخر زمان 33، محمد رضوان 38، محمد نواز 1 اور افتخار 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
نیوزی لیند کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 2 ، 2 جبکہ افتخار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔