انڈر 19 ورلڈ کپ: کرکٹ کا بڑا میلہ آج سے جنوبی افریقہ میں سجے گا


کیپ ٹاؤن: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آج سے جنوبی افریقہ میں شروع ہو رہا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

ورلڈ کپ انڈر 19 میں شریک 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ڈی گروپ میں ہے جس میں نیوزی لینڈ، نیپال اور افغانستان بھی شامل ہیں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آئر لینڈ اور امریکہ جبکہ دوسرا میچ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل ہفتے کو میدان میں نظر آئیں گی جبکہ سعد بیگ کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیم ایک ہفتے سے جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کا آخری میچ انڈر 19 ٹین ایشیا کپ میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم 83 رنز سے فاتح رہی تھی، کپتان سعد بیگ ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں