چیری کا اپنی نئی گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں اتارنے کا فیصلہ

چیری پاکستان

معروف کار ساز کمپنی’ چیری پاکستان ‘ نے اپنی نئی اور شاندار گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروانے کا  فیصلہ کرلیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیری پاکستان نے الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں کی لائن اپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں اومودا ای 5 ای وی، جیکو جے 7، جے 8 اور جے 7 پی ایچ ای وی شامل ہیں۔

سائبر سیکیورٹی میں ناکافی سرمایہ کاری ،  عالمی سطح پر 15فیصد کمپنیوں کو سائبر حملوں کا سامنا

چیری کے اومودا اور جیکو برانڈز کے منیجر ریان وانگ نے تصدیق کی ہے کہ آٹوموبائل کمپنی پاکستان میں جدید گاڑیاں متعارف کرائے گی۔ گاڑیوں کی لانچ کی تاریخ ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی ایک چارجنگ میں 430 کلومیٹر طویل سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بیٹری کو9.9 کلو واٹ ’ اے سی ‘ کرنٹ اور 80 کلو واٹ ’ڈی سی ‘کرنٹ پر چارج کیا جا سکے گا۔

فری لانسرز کی سہولت کیلئے ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

یہ گاڑیاں محض آدھے گھنٹے منٹ میں 30 سے 80 فیصد تک چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ملائیشیا میں اس گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 800 ملیشن رنگٹ ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریبا 64 سے 69 لاکھ کی بنتی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق یہ گاڑی جب پاکستان لانچ کی جائے گی تو اس کی قیمت میں یقنی طور پر زیادہ ہو گی۔

ایپل کمپنی نے اعزاز حاصل کر لیا

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جاپان کی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے مقامی پارٹنر انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے مقامی طور پر تیار کردہ کراس ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (ایچ ای وی) کی افتتاحی رونمائی کی تھی۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں ایندھن کی بچت کرنے والی اور ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں