پاکستان کاایران سے اپنا سفیر واپس بلانےکااعلان

پاک ایران کشیدگی

پاکستان کاایران سے اپنا سفیر واپس بلانےکااعلان


ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت

ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام دورے ملتوی کردیئے ہیں ، پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی دوروں کو روکا جار ہا ہے۔

ایران کے پاکستان کیلئےسفیر جو اس وقت ایران میں ہی ہیں ان کو پاکستان نہ آنے کا کہہ دیا گیا ہے،پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی۔

عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی زیادہ سے زیادہ سرکاری تعطیلات 5ہونگی، سعودی کابینہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کی حدود میں راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور نتائج کی ذمہ داری ایران پر ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کےاحتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے، سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا عمل پاک ایران رابطے ہونے کے باوجود ہوا۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کے لیے خطرہ ہے۔

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ،کرکٹرناصر حسین پر 2 سال کی پابندی عائد

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں۔ یہ میزائل حملہ دونوں ممالک کی دوستی کے جذبہ کے برخلاف ہے۔

30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ ،20فیصد تک پیپلزپارٹی ،باقی آزاد ہونگے، جاوید ہاشمی

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، حملہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو پس پشت ڈال کر کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں