عدت میں نکاح کا کیس خارج کیا جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

بشریٰ بی بی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے جوع کر لیا۔

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عدت میں نکاح کا کیس نہیں بنتا، ٹرائل کورٹ کا بھی کیس سننے کا دائرہ اختیار نہیں۔

دوران عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی کو عدالت طلب کر لیا گیا

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق شوہر خاور مانیکا نے مذموم مقاصد کے لیے بدنیتی کے تحت شکایت درج کرائی، جھوٹے اور من گھڑت دستاویزات کی بنیاد پر عدت میں نکاح کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔

سابق شوہر کے مطابق اس نے مجھے 14 نومبر2017 کو طلاق دی، خاور مانیکا نے 15 اپریل 2017 کو تین مرتبہ زبانی طلاق دی تھی ، اگست 2017 میں اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوئی، یکم جنوری 2018 کو بانی پی ٹی آئی سے شادی تک والدہ کے گھر قیام کیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار

بشریٰ بی بی نے استدعا کی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیکر عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے اور درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔


متعلقہ خبریں