ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

انٹربینک: ڈالر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے کا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 428 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، انڈیکس 65ہزار 65 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں