ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں شدید دھند برقرار ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کے برقرار رہنے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ سردی کی شدت بھی برقرار رہے گی۔
سردی کی شدت اور دھند کا راج برقرار ، بلوچستان میں بارش ، برفباری کا امکان
پنجاب کے میدانی علاقے بدستور شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ، ایم تھری سمندری سے درخانہ تک بند ہے۔
ایم فور ملتان سے فیصل آباد اور ایم فائیو شیر شاہ سے رحیم یارخان تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے جبکہ ایم 14 کو رات گئے کھڑپہ سے کوٹ بیلیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔
جرمنی میں شدید برفباری، معمولات زندگی متاثر، سینکڑوں پروازیں منسوخ
ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کی کوشش کریں۔
دوسری جانب شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ سرکاری اور نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ بہت سی پروازیں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔